کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد ڈاکٹرصدیق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگل کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپورکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے ٹنڈوآدم سے حیدرآبادآنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم مذکورہ ٹیم نے ایک ٹویوٹاہائی ایکس کو روکنے کااشارہ کیالیکن اس نے گاڑی روکنے کے بجائے گاڑی کی رفتاربڑھ دی جس کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے اس پیچھاکیالیکن ڈرائیورگاڑی چھوڑکربھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم گاڑی کو اپنے آفس میں لے آئی اوروہاں پر اس کی جانچ پڑتال کی توگاڑی سے 32لاکھ مالیت کی 32کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس برآمدہوئی جیسے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔