Eham Khabar

گاڑیوں کی درآمد کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے گاڑیوں کی درآمد پر نئی گائید لائنز جاری کردی ہیں جس کے تحت نئی اور پرانی گاڑیاں پاکستان میں درآمد کی جاسکتی ہیں البتہ کچھ شرائط کے ساتھ۔ ایف بی آر نے نئی گائیڈ لائنز 30 جون 2020ءکو قوانین میں ترمیم کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور کسٹمز قوانین کے تحت کوئی بھی نئی گاڑی درآمد کرسکتا ہے جس پر موجودہ ڈیوٹی اور سیلز عائد ہوں گے جبکہ پرانی گاڑیوں کی درآمد صرف پرسنل بیگیج، گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے تحت ہوسکتی ہے۔ پاکستان جو بیرون ملک قوانین ہیں اور دوہری شرائط کے حامل اور پاکستان اوریجن کارڈ رکھتے ہوں وہ گاڑی لانے کے اہل ہیں۔ ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں پسنجر کار، بس،، وین، ٹرکس، پک اپ، بمع فور بائی فور گاڑیاں، زرعی ٹریکٹر، بلڈوزر، لیزر لینڈ، لیولرز، کمبائنڈ ہارویسٹر اور موٹر سائیکلیں یا اسکوٹر منگوائے جاسکتے ہیں۔ گفٹ اسکیم میں پسنجر کار، بس، وین، ٹرکس، پک اپ، بمعہ فور بائی فور وہیکلز، زرعی ٹریکٹرز، بلڈوزر، لیزر لینڈ لیولرز اور کمبائنڈ ہارویسٹرز درآمد کرنے کی اجازت ہے۔ جبکہ پرسنل بیگیج اسکیم میں پسنجر کار، بس، وین، ٹریکس، پک اپ بمعہ فور بائی فور، ایگریکلچر ٹریکٹرز، بلڈزور، لیزر لینڈ لیولرز اور کمبائنڈ ہارویسٹرز کے درآمد کی اجازت ہوگی۔ تین سال سے زائد پرانی کاریں درامد کی اجازت نہیں ہے جبکہ دوسری گاڑیوں کی صورت میں پانچ سال تک کی پرانی گاڑی درآمد کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button