Eham Khabar

محکمہ کسٹمز: اسٹاف کی کمی کے باعث کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کاشکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ پر اسٹاف کی کمی کے باعث درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکریٹ اپریزمنٹ ایسٹ میں 21 اپریزنگ آفیسر اور ویسٹ میں 22 اپریزنگ آفیسر تعینات ہیں اور ایک اپریزنگ آفیسر کو تین تا پانچ شعبوں کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جس کے باعث اپریزنگ آفیسر درست انداز میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے قاصر ہیں اور اسی وجہ سے دو دن میں کلیئر نہ ہونے والے کنسائمنٹس کو ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ لگ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہی وجوہات کے باعث درآمد کنندگان کی کاروباری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے باعث کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ کسٹمز میں اسٹاف کی کمی باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور تاخیر سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس سے آجر اور اجیر دونوں کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button