Anti-Smuggling

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،200کلوافیون کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ قاسم پر کامیاب کارروائی کے دوران برآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے کی جانے والی 200کلوگرام افیون کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراے این ایف محمدایوب کو خفیہ اطلاع ملی کہ کینیڈابرآمدکئے جانےو الے متفرق اشیاءکے کنسائمنٹ میں بھاری مقدارمیں افیون اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹراے این ایف محمدایوب کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے برآمدی کنسائمٹس کی سخت نگرانی شروع کی تاہم کینیڈابرآمدکئے جانے والے فرنیچر،چادریں، گلدستے،پھول سجانے کے پیلے ،تندوراوردیگراشیاءکے کنسائمنٹ کوروک کراس کی جانچ پڑتال کی گی توانکشاف ہواکہ برآمدکنندہ میسرزیونی ورسل لاجسٹکس سسٹم نے بڑی مہارت کے ساتھ کنٹینرکے نچلے پیلرز(Pillars)میں 200کلوگرام افیون چھپائی ہوئی تھی جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فوری طورپر کنسائمنٹ کوضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button