Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کارروائی ،سات کروڑسے زائد مالیت کی غیر ملکی سگریٹ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈایویسٹی گیشن کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران سات کروڑسے زائد مالیت کی غیرملکی سگریٹ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی خلیل یوسفانی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایم اے جناح روڈپر قائم ایک گودام میں بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ چھپائی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل یوسفانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میںسپرنٹنڈنٹ محمدصادق اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایم اے جناح روڑ رپرقائم ایک گودام میں چھاپہ مارکرسات کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ، پان پراگ اورگٹکے کے بڑی مقداربرآمدکرنے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button