Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے نان ڈیوٹی پیڈ لگژری گاڑی کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی کی جانب سے اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی جس پرایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم نے ڈائریکٹرخلیل یوسفانی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹرتوصیف امان کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی ،انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق ،خرم سعیداوردیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسمگلنگ کے خلا ف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ایک کروڑمالیت کی اسمگل شدہ گاڑی ،کپڑااوردیگراسمگل شدی اشیاءضبط کرلیں ہیں جبکہ روزانہ کی بنیادپر کارروائیاں کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button