کیوموبائل نے چیکس باﺅنس ہونے پرباسط حسین اوربابرخان کے خلاف دومقدمات درج کروادیئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل)نے نادہندگان کی جانب سے دیئے گئے چیکس کیش نہ ہونے پردوالگ الگ مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرز تھری برادرز کے مالک باسط حسین ولد فداحسین اورمیسرزیوسف زئی کیونی کیشن کے مالک بابرخان نے میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی سے کیوموبائل کے برانڈخریدے تھے لیکن کافی عرصہ سے ادائیگیاں نہیںکی جارہی تھی تاہم کیوموبائل کی جانب سے متعددبارنوٹس جاری کئے گئے جس پرمذکورہ دونوں کمپنیوں نے اپنے اپنے بینکوں کے چیکس دیئے جس میں میسرزتھری برادرزنے 30لاکھ کا چیک اورمیسرزیوسف زئی کمیونی کیشن نے 10لاکھ کاچیک دیئے گئے ،کمپنیوں کی جانب سے دیئے گئے چیکس میسرزڈی جی کا ٹریڈنگ کمپنی نے اپنے اکاﺅنٹ میں جمع کروایالیکن مذکورہ دونوں کمپنیوں کے چیکس کیش نہیں ہوئے جس پر میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی (کیوموبائل )نے باسط حسین اوربابرخان کے خلاف پریڈی تھانہ کراچی میں دوالگ الگ ایف آئی آرنمبر652/2021اور653/2021درج کروادیں ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پریڈی تھانہ کراچی کے افسران واہلکارچھاپہ مارنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ان دونوں ملزمان کو حیدرآبادسے گرفتارکیاجاسکے۔