کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی،10کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 10کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرگل رحمن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایران سے بھاری مقدارمیں اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن کی جانب سے کلکٹر عرفان جاویدکو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم کلکٹرعرفان جاویدنے ایڈیشنل کلکٹریاسروہاب کلوڑکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹراکبرجان، ڈپٹی کلکٹرسلیم طاہراوردیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے لکپاس کے مقام پربارڈر سے انے والی دو ٹرکوں کو روک کراس کی تلاشی لی توٹرکوں سے ایرانی خوراکی مواد جن میں کیک،ٹافیاں، چاکلیٹ ، دودھ ،جوسز، شاپر بلاسٹک بیگزاور سلفونک ایسڈ برآمدہواجس کی مالیت 8کروڑروپے بتائی گئی ہے علاوہ ازیں کوئٹہ کلکٹریٹ رکھنی کے مقام پر پنجاب جانے والی مزدا کی تلاشی کی تواس سے دوکروڑروپے مالیت کی چھالیہ لہسن کے پارسلز میں چھپا ئی گئی تھی۔