کسٹمزویئرہاﺅس سے سامان کی چوری میںملوث 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،کسٹمزافسران واہلکارڈیوٹی آف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کسٹمزکے گودام سے چھالیہ اورکپڑاسمیت دیگرقیمتی اشیاءکی چوری میں ملوث 15ملزمان میں شامل ملزمان ،سلیم خان ،شکیل ،گل ،پاپے ،ذیشان، نوروز، شانی، اسحاق،فیضان،چوپا،پنچا،زہیب خان،جانوکابھتیجااوراکرم کے خلاف جیکسن تھانے میں مقدمہ درج کروادیاہے جبکہ مذکورہ گودام پرتعینات افسران واہلکاروں کو ڈیوٹی آف کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغازکردیاگیاہے ،محکمہ کسٹمزنے ایڈیشنل کلکٹرعمرشفیق اوراسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوابتدائی تحقیقات میں اس امرکی نشاندہی کریں گے کہ چوری کی اس واردات میں کون سے افسران واہلکاروں ملوث ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری اور گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے ایس ایچ او جیکسن محمد اشفاق نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجبکہ تاحال اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔واضح رہے کہ کیماڑی پر قائم محکمہ کسٹمزکے ویئرہاو¿س سے لاکھوں ر وپے کی اسمگل چھالیہ اورکپڑاروزانہ کی بنیادپر چوری کیاجارہے جبکہ محکمہ کسٹمزکے افسران نے آنکھیں بندکی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزکی جانب سے پکڑی جانے والی اسمگل چھالیہ اورکپڑامحکمہ کسٹمزکے ویئرہاو¿سزمیں رکھی جاتی ہیں جو گودام سے چوری ہورکرمارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں۔ذرائع نے بتایاکیماڑی پر قائم ایک گودام سے اسمگلروں کے مسلح افرادکسٹمزافسران کی سرپرستی میں کسٹمزویئرہاو¿س سے چھالیہ اورپکڑی چوری کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ گوداموں پر محکمہ کسٹمزکی جانب سے افسران واہلکاروں کو تعینات کیاجاتاہے جو سامان کی نگرانی کرتے ہیں لیکن یہ افسران واہلکارسامان کی نگرانی کے بجائے چھالیہ اورپکڑاچوری کرنے میں اسمگروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔