ٹیکس وصولی کے لئےان لینڈریونیوافسران کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے اختیارات دوبارہ بحال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ان لینڈریونیو(ایف بی آر)کے افسران کو بینک ٹیکس نادہندہ کے بینک اکاﺅنٹس تک رسائی کے اختیارات کو دوبارہ بحال کردیاگیاہے۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کمشنر آئی آر کے اختیارات کو بحال کیا ہے تاکہ ٹیکس واجبات کے وصولی کے لئے بینک اکاﺅنٹس کو منجمدکیاجاسکے۔واضح رہے کہ سابقہ چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے 10مئی 2019کو ایک سرکاری نوٹس کے زریعےٹیکس اتھارٹیز کو روک دیا گیاتھا کہ ٹیکس دہندگان کوئی بھی بینک اکاو¿نٹ منجمدنہیں کیاجائے گا جب تک کہ ٹیکس دہندہ کے سی ای او / پرنسپل آفیسر / مالک کو بینک اکاﺅنٹ منجمدکرنے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے مطلع نہ کر لیا جائے اوربینک اکاﺅنٹ منجمدکرنے کے لئے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری حاصل کر ناہوگیا۔تاہم ، تازہ ترین سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قانون کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 کے تحت کمشنرز کے اختیارات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ، ہدایت کی گئی اورمئی2019میں کئے گئے نوٹس کو واپس لے لیاگیاہے۔سید شبرزیدی جو 10مئی2019سے06جنوری2020تک ایف بی آرکے چیئرمین رہے تھے شبرزیدی نے اپنے ٹویت کے ذریعے اس فیصلے پر افسوس کا اظہارکیاہے ۔