اپریزمنٹ ایسٹ ، سیکنڈ ہینڈ کلاتھ کی آڑمیں پولیسٹرفیبرک اسمگل کرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے سیکنڈہینڈکلاتھ کی آڑمیں پولیسٹرفیبرک کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندگان میسرزواسیلہ انٹرپرائزز کے ڈائریکٹرسیدجاوید،میسرزکویسٹرن ریگس کے مالک عبدالرحمن جبکہ کلیئرنگ ایجنٹس میسرزعلی کے مالک قیصرعباس اورمیسرزسی پی اے سی انٹرپرئززکے مالک شمس اللہ کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے چائناسے کنسائمنٹس درآمدکئے گئے اوردرآمدکنندگان نے کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ مل کرکنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے کے دوران جی ڈی میں سیکنڈہینڈمکس کلاتھ، مکس پرنٹ،ٹی شرٹس، مردانہ اورزنانہ کپڑے،جیکٹس،کوٹ،سوئٹروغیرہ ظاہرکیاجن کی مالیت میسرزویسٹرن ریگس نے5796ڈالر اورمیسرزوسیلہ انٹرپرائززنے6489ڈالر ظاہرکی تھی جبکہ میسرزوسیلہ انٹرپرائززکے کنسائمنٹ کی مالیت 78ہزارڈالراورمیسرزویسٹرن ریکس کے کنسائمنٹ کی مالیت68ہزارڈالرہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے جی ڈیزفائل کی گئیں ۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے فائل کی جانے والی جی ڈیزریڈچینل میں آنے پر سسٹم نے کنسائمنٹس کو ایگزامنشین کے لئے منتخب کیا تاہم افسران کی جانب سے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس میں سیکنڈہینڈکلاتھ کے بجائے کپڑے کی بھاری مقداراسمگل کی جارہی تھی جس پر محکمہ کسٹمزنے ملزمان کی جانب سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی پاداش میں ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔