Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی،9کروڑمالیت کی غیرملکی شراب کی 18ہزاربوتلیں ضبط

uکراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی اورمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوارن 9کروڑ مالیت کی 18ہزارسے زائد شراب کی بوتلیںاسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ براستہ سمندربھاری مقدارمیںشراب کی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرنے فوری طورپر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے رابطہ کرکے ساری صورت حال سے آگاہ کیااورڈائریکٹوریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرعمرشفیق، ڈپٹی ڈائریکٹرا مجدحسین راجپر،انٹیلی جنس آفیسرسوہاصدیقی، لیاقت علی ،یاورعباس ،حمیرالدین اوردیگرافسران وعملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے میری ٹائم سیکورٹی یجنسی کی ٹیم کے ساتھ مل کرگہرے سمندرمیںکارروائی ایک لانچ کو روک کرتلاشی لی تولانچ سے 9کروڑمالیت کی مختلف برانڈکی شراب کی 18ہزارسے زائد بوتلیں برآمدہوئیں جیسے قبضے میں لے کرقانونی کارروائی کا آغازکردیاگیاہے۔واضح رہے کہ نئے سال کے آغازاورکرسمس پر ہرسال شراب کی بڑی مقدارپکڑی جاتی ہے اوریہ کارروائی بھی نئے سال سے آغازسے قبل ہی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button