Uncategorized

کے آئی سی ٹی پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پر تعینات کسٹمز افسران (ایگزامن آفیسرز) کی جانب سے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ٹرمینل پر تعینات کسٹمز افسران ایک کنسائمنٹ کی ایگزامنیشن 8 سے 10 روز میں کررہے ہیں جس کے باعث درآمد کنندگان کو ڈیمرج ڈیٹنشن کی مد میں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنی پڑرہی ہیں۔ متاثرہ درآمد کنندگان نے ممبر کسٹمز اور چیف کلکٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹرمینل پر تعینات کسٹم افسران کو کنسائمنٹس کی جلد کلیئرنس کے احکامات جاری کریں جس سے ٹریڈرز کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button