Eham Khabar

محکمہ کسٹمز نے چینی کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز کلکٹریٹ ایکسپورٹ کراچی نے کنفیکشنری اشیاءکی آڑ میں چینی اور گڑ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے درآمد کنندہ میسرز زیڈ ایس برادرز امپیکس کے مالک سید صفدر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی کے افسران نے یورپ جانے والے کنفیکشنری اشیاءمیں شامل ریوڑی‘ لال مرچ ثابت‘ مٹھائی اور پیکنگ مشین کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی تو کنسائمنٹ میں مذکورہ اشیاءکے بجائے 12 ہزار 236 کلوگرام گڑ اور 612 کلوگرام چینی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق درآمد کنندہ میسرز زیڈ ایس برادرز امپیکس نے ایس آر او 566 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنسائمنٹ گرین چینل سے کلیئر کرنے کی کوشش کی تاہم محکمہ کسٹمز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جارہی ہے جس پر محکمہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مال ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کنسائمنٹ میں اسمگل کی جانے والی اشیاءکی برآمد پر پابندی عائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button