Anti-Smuggling
کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی، 5کروڑمالیت کی منشیات ضبط
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5کروڑروپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایت پر ، کلکٹر کسٹمز پروینٹو خالد حسین جمالی نے پرایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کوئٹہ معین افضل علی کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر حامد حسین قمبر،انسپکٹر زمان مزاری، انسپکٹر ندیم طاہرپرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایف سی نوشکی اور کسٹمز کلاس فورتھ کے اسٹاف کے ساتھ مل کرکارروائی کی گئی جس نے ایک جگہ ذخیرہ کی گئی جس نے 5کروڑسے زائد مالیت کی 228کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس اور6کلوگرام افیون برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔