کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، 44کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے گذشتہ دوماہ مارچ اوراپریل 2022کے دوران 44کروڑ68لاکھ76ہزار79روپے مالیت کی اسمگل اشیاءاوراسمگل گاڑیاں ضبط کرکے قانونی کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدنے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایات پر کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹرعمرشفیق کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپراوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ دوماہ مارچ اوراپریل 2022کے دوران کراچی کے مختلف علاقوںمیں متعددکارروائیاں کیںجس میں ایک کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار کے ٹائرز، 7 کروڑ 12 لاکھ 82ہزار80روپے مالیت کا غیرملکی کپڑا، چارکروڑ3لاکھ28ہزازروپے مالیت کی چھالیہ، دوکروڑ 5 لاکھ 46 ہزار 615روپے مالیت کا ایرانی کوکنگ آئل جبکہ 29کروڑ88لاکھ91ہزار384روپے مالیت کاپرفیوم،باڈی اسپرے، شاپر، لاکس، شیمپو، صابن، املی، ایلائچی،ملک ٹافی،سگریٹس،کیک،اوساکاگیس،انجن،انڈین گٹکا،ایرانی ڈیزل،خشک دودھ،رانی جوس، شہید، گیس ہیٹر، بلیک اولیوشیمپو، دہی،ایرانی گھی،ٹوتھ پیسٹ،اجینوموتواوراسمگل گاڑیاںضبط کیں۔