Exclusive Reports
کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ کے آفس میںدہشتگروں کا حملہ
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ کے آفس پر دہشتگروں کے حملے میں ایک پرائیوٹ ملازم ہلاک اوردوسپاہی زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ روڈپر قائم کسٹمزانٹیلی جنس کے آفس میں تین مسلح دہشتگردداخل ہوئے اورانہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجودایک پرائیوٹ ملازم ہلاک اوردوسپاہی زخمی ہوگئے جبکہ ان دہشتگردوں کے کسٹمزانٹیلی جنس کے آفس سے باہرآنے پر ایک زورداردھماکہ ہواجس کے آفس میں آگ لگ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ وہاں موجودلوگوں نے دوسپاہیوں کو بچایاجنہیں رسیوں سے بندھاہواتھاجبکہ زخمی پرائیوٹ ملازم دوران علاج دم توڑگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ عیدالفطرکی چھٹیوں کے باعث کسٹمزانٹیلی جنس کے آفس میں صرف گارڈاورایک پرائیوٹ ملازم موجودتھاتاہم واقعہ رونماہونے کے بعد کسٹمزہاﺅس کوئٹہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے