Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کا غیرملکی سامان ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوران10کروڑروپے مالیت کا غیرملکی سامان ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکوئٹہ انفورسمنٹ خالد جمالی کو خفیہ اطلاع ملی کہ غیرملکی سامان ڈیزل پیٹرول اسمگل کرنے کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرخالدجمالی نے ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل،اسسٹنٹ کلکٹرحسیب حسن اوردیگر افسران کو اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے درخشاں بولان کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بارہ ہزار کلو گرام سے زائد کپڑا، 20 ہزار لیٹرز پٹرول/ڈیزل، اور 12ہزار کلو گرام چھالیہ شامل ضبط کرلی مذکورہ سامان بارڈڑسے اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔اسمگلنگ کی کوشش میں استعمال ہونے والے 4 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ بہترین کارکردگی پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق، کلکٹر کسٹمز پریونٹیو خالد حسین جمالی اور ایڈیشنل کلکٹر معین افضل نے اسسٹنٹ کلکٹر زحسیب حسن،، آفیسر فریدرند، ، انسپکٹرصلاح دین کھو سو، انسپکٹر اسحاق جارج اور حوالدار تاج میر اوردیگر اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button