Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس لاہور،پرائیویٹ اسکول سے 85کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءبرآمد

لاہور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن لاہورنے پرائیوٹ اسکول پر چھاپہ مارکر85کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد کے ہیڈ کوارٹر آفس میں ایک اجلاس منعقدہواجس میںاسمگلنگ اور اسمگل شدہ اشیا کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن فیض احمد نے ایک انسداد اسمگلنگ پالیسی وضع کی ہے جس میں شفافیت اور اسمگلنگ کے لیے پورے ملک میں سخت کارروائیوں کی ہدایات جاری کیں۔جس پرڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن لاہورنے ہدایات کے روشنی میںاسمگلنگ کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے دستیاب کم وسائل کے باوجودکارروئیواںکا آغازشروع کردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس لاہور صائمہ شہزاد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری رضوان بشیرکی زیر نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹرعلی اسد،سپرنٹنڈنٹ رائے وقاراوردیگر افسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے خفیہ اطلاع پر ایک پرائیویٹ اسکول پر چھاپہ مارکر85کروڑ60لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءمیںشامل جوتے، کاسمیٹکس، اوزار، فرنیچر، کھلونے، فکسچر، کراکری، الیکٹرانکس اورمتفرق اشیاءبرآمدکیں۔ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد نے کسٹمزانٹیلی جنس لاہورکی کارکردگی کی تعریف کی اوراسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button