Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ اورپاک آرمی کی افغان سرحد پر مشترکہ کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،کھاداورچینی ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ انفورسمنٹ اورپاکستان آرمی کے اشتراک سے نوکنڈی چیک پوسٹ درخشاں ڈویڑن میں کی گئی کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلنگ گاڑیاں اورافغانستان اسمگل کی جانے والی چینی اورکھادضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرسمیع الحق کواطلاع ملی کی افغان باڈرپر گاڑیوں اوردیگراشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرمعین افضل کی سربراہی میںاسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ اوردیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے پاکستان آرمی کے ساتھ نوکنڈی چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی میں جس میں 67 قیمتی نان کسٹم پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں میں شامل ایکوا، پریئس، رش، پراڈو، لینڈ کروزر، میرا برانڈ کی گاڑیاں افغانستان سے پاکستان اسمگل کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ مشترکہ کارروائی میں پاکستان سے کھاد کے 12799 اور چینی کے 1960تھیلے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا اور اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، چینی اور کھاد کی مالیت 36کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button