Uncategorized

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی زرعی فن ٹیک ایپ ڈیجیٹل پلس کولانچ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں زراعت کے فروغ کے لئے بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی ایگری فن ٹیک ایپ ڈیجیٹل پلس کوباضابطہ طور پر الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن(EMI)لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے،اس ایپ کو اختر فویو ٹیکنالوجیز (اے ایف ٹی) نے تیار کیا ہے۔اس ایپ کا مقصد زرعی نظام کو ڈیجیٹائز کرنا اور بینکوں تک رسائی نہ رکھنے والے کسانوں کو پاکستان میں ایگری بزنس اور ایف ایم سی جی کے ساتھ شراکت داری اور تعلقات بنانے میں سہولت دینا ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے ڈیجیٹل پلس نے FuiouPayکے ساتھ شراکت داری کی ہے جو بین الاقوامی پیمنٹ سلوشنز فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ یہ ادارہ روایتی بینکنگ سسٹم کا بہترین متبادل فراہم کرتا ہے نیزFuiouPayکے پاس 75 انٹی لیکچوئل پراپرٹی لائسنسز اور بہت سے پیٹنٹ سافٹ ویئر بھی موجود ہیں،جن کے سبب پیمنٹ کے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔ اس موقع پرڈیجیٹل پلس کے بانی اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر قاسم اختر خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی اس پہلی ایگری فن ٹیک ایپ کے ذریعے پاکستان کے تمام کسان بینکوں میں اپنے اکائونٹس کھول سکیں گے اور ان سب کو بینکوں سے قرضہ جات اور جدید ڈیجیٹل فنانشل سروسز جیسے کہ بل کی ادائیگی، ای کامرس،سرمایہ کاری اور رقم کی منتقلی تک آسان رسائی مل سکے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے فصل کی پیداوار میںاضافے،ملک میں انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کا براہ راست اثر ہزاروں کسانوںاور تاجروں پرہوگا۔اس موقع پرڈیجیٹل پلس کے سی ای او احمد سلیمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ پاکستان میں ایگریکلچر فن ٹیک سیکٹر میں انقلاب برپا کرنے کے مشن کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منظوری ہمارے لئے اس ضمن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button