Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی، پانچ کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ اور دیگر سامان ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈئریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ڈمپرکے ذریعے چھالیہ اور دیگراسمگل اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعید کواطلاع ملی کہ ڈمپرکے ذریعے بھار مقدار میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نادرن بائی پاس کے علاقے کی نگرانی کے دوران ایک ڈمپر کوروک کراس کی تلاشی لی گئی توڈمپرسے مضرصحت چھالیہ برآمدہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگلروں نے ٹریکرز کی بندش کے ذریعے اپنی گاڑیوں کو متحرک کیا اور وہ ڈمپر کو باقاعد ہ اسکارٹ کیے ہوۓ تھے۔ اینٹی اسمگلنگ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے اسمگلروں کی مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد بہادری سے ڈمپر کو قبضے میں لے کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کر لی گئی جسے پسے ہوئے پتھروں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ ضبط کیے گئے سامان اور گاڑی کی مجموعی مالیت پانچ کروڑ40لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔کسٹمز انٹیلی جنس نے اس کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں دیگر کارروائیعں میں چار اسمگل شدہ گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں جس کی مالیت ڈھائی کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button