Breaking NewsEham Khabar

ویبوک سسٹم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے بلک میں درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس کے لیے ویبوک سسٹم ماڈیول کا افتتاح کر دیا گیا ہےاب پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس ون کسٹمزکے بجائے ویبوک سسٹم کے ذریعے کی جاسکے گی۔ محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر عمل درآمدکرتے ہوئے ون کسٹمزکے ذریعے کی جانے والی تمام پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس بندکردی گئی ہے اب یہ پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس ویبوک سسٹم کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ آئل کمپنیاں،درآمدکنندگان، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور بلک گوداموں کے آپریٹرز کواطلاع دی جارہی ہے کہ وہ بلک پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدکئے جانے والے آئندہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے ویبوک سسٹم میں گڈز ڈیکلریشن فائل کریں جس کے لئے ویبوک یوزر آئی ڈیز حاصل کر سکتے ہیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس باآسانی کی جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button