Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

خضدارکسٹمزکی کارروائی، گیارہ کروڑمالیت کی منشیات ضبط

خضدار(اسٹاف رپورٹر)خضدارکلکٹریٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کروڑمالیت کی اعلیٰ معیارکی چرس ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز کراچی یعقوب ماکو اور کلکٹر کسٹمز خضدار عمران سجاد بخاری کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ منشیات کے اسمگلر اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کلکٹر رانا عمیر کو سخت نگرانی کی تاکید کی۔ ڈپٹی کلکٹر نے سپرنٹنڈنٹ نثار شیخ اور انسپکٹر رضا شیخ اور دیگر چیک پوسٹ پر تعینات اسٹاف کو متحرک کیااوررات گئے ساحلی پٹی کھیرکھیڑا چیک پوسٹ وندر کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک ہینو مزدا ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کا 450کلوگرام چرس برآمد کرلیا گیاجسکی مالیت 11کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ واضح رہے خضدار کسٹمز کلکٹریٹ حال ہی میں قائم کیاگیاہے جس میں کلکٹر عمران سجاد بخاری کو تعینات کیاگیاہے۔اس سلسلے میں کلکٹر کسٹم خضدار کا کہنا ہے کہ خضدار کسٹم منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے اورکسٹمز چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ 24 گھٹے الرٹ اوراسمگلنگ کے کاروبار کی روک تھام میں کلیدی کرداراداکررہا ہے کلکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کلکٹر کسٹم نے مزید بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں گیارہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button