Breaking NewsEham KhabarFBR Transfer & Postings

محکمہ کسٹمزگریڈ19تاگریڈ21کے افسران کے تبادلے وتقرریاں

اسلام آباد(اسٹااف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ19تاگریڈ21کے آٹھ افسران کے تبادلوں وتقرریوں کے دوالگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کے عبدالقادرمیمن کو ڈائریکٹرجنرل ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اینڈانٹرنل آڈٹ کراچی،محمدسلیم کو چیف کلکٹربلوچستان،کسٹمزہاﺅس کوئٹہ گریڈ20کے فیاض انورکو چیف کلکٹر(اوپی ایس)خیبرپختونخواپشاور، سیدفوادعلی شاہ کو کلکٹر،ایم سی سی گلگت بلستان،نعمہ بتول کو ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے ساتھ انٹرنل آڈٹ کا بھی چارج دیاگیاہے جبکہ گریڈ19کے رضوان بشارت کو ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن لاہور،عدنا ن اقبال سواتی کو سیکریٹری، ایف بی آراسلام آباد اوراطہرنوید کو ایڈیشنل کلکٹر،گلگت بلستان کے عہدوں پ رتعینات کیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button