ایف بی آر نے 96 بڑے خوردہ فروشوں کو پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونے کے نوٹس جاری کردیئے
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کےلئے 96 بڑے ریٹیلرز کی نشاندہی کی۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرنمبر8جاری کیاگیاتھاجس کے ذریعے شناخت شدہ خوردہ فروشوں کو 10 مارچ 2023 تک ایف بی آر آن لائن سسٹم کے ساتھ ضم ہونے کا وقت دیا گیا تھا۔اس سسٹم میں منسلک نہ ہونے والے خوردہ فروشوں کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایف بی آرنے کہاکہ فنانس ایکٹ 2019کے ذریعے سیلزٹیکس ایکٹ1990میں ترمیم کرتے ہوئے تار1خوردوفروشوں کو ایف بی آرپوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کرنالازمی قراردیاتھا،البتہ جو خوددہ فروش اس سسٹم سے منسلک نہیں ہوں گے توان کے انپٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ15فیصدتک محدودکردی گئی تھی جبکہ قوانین کو فنانس ایکٹ 2021کے ذریعے مزید سخت کرتے ہوئے اس انپٹ ایڈجسٹمنٹ کو بڑاکر60فیصدکردیاگیاہے۔ایف بی آرکا مزیدکہناہے کہ جو ریٹیلرزان قوانین کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف سیلزٹیکس جنرل آڈر01/2022کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ایف بی آرنے 96بڑے ریٹیلرزکی فہرست ایف بی آرکی ویب سائٹ پر شائع کردی ہے اوران ریٹیلرزکو خبردارکیاہے کہ ان کے انپ؟ت ٹیکس کلیم فوری طورپر مستردکردیئے جائیں گے اورٹیکس ریکوری کے لئے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔