Breaking NewsEham Khabar
افغانستان سے درآمدات کے لئے فارم آئی کی چھوٹ میں 45یوم کا اضافہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت نے افغانستان کے ساتھ پاکستانی روپے میں کی جانے والی درآمدات کی مدت میں 45یوم کا اضافہ کردیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ کی جانے والی بارڈرٹریڈکا ایک میکانزم تیارکیاجارہاہے اوراس میکانزم کی تیاری میں ابھی مزیدکچھ وقت درکارہے اوراس نظام کی تیاری تک افغانستا ن کے ساتھ ہونے والی درآمدات پاکستانی روپے میںکرنے کےلئے45یوم 15مئی 2023تک اضافہ کردیاگیاہے تاہم اب افغانستان سے کی جانے والے درآمدات پاکستانی روپے میں 15مئی 2023تک کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے کی جانے والی تجارت میں 31مارچ 2023تک کااضافہ کیاگیاتھا۔