Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے پاکستان سنگل ونڈو کے تجارتی ڈیٹا کی ترسیل کے قواعد جاری کر دیے۔

SRO 406

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلو) کے ڈیٹا کی تقسیم کے لیے قواعد جاری کر دیے۔اس ضمن میں ایف بی آر نے ایس آراو406 جاری کر دیا۔ایف بی آر نے کہا کہ ایکٹ کے تحت پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے تجارت سے متعلق کوئی بھی معلومات، ٹرانسمیشن، دستاویزات، ڈیٹا یا ریکارڈ کو خفیہ رکھا جائے گا اور اسے استعمال نہیں کیا جائے گا سوائے اس کے کہ ان قوانین کے تحت فراہم کیا جائے۔کسٹمزاوردیگرحکومتی ایجنسیاںپاکستان سنگل ونڈوکے ساتھ ڈیٹا کا تبادلہ کرنے والے سرکاری یا نجی شعبے کے دیگر ادارے ذاتی ڈیٹا، ذاتی رازداری، انفرادی ریکارڈز اور لین دین کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کریں گے، بشمول رسک پروفائلز اور اس طرح کی دیگر معلومات، اور دیگر اداروں اور افراد کے ساتھ معلومات کی غیر مجاز ترسیل یا اشتراک کو روکنے اقدامات کریںگے۔آپریٹنگ ادارہ اس کے ذریعہ جمع کردہ تجارتی ڈیٹا یا اس سے منسلک کسی بھی ذیلی نظام بشمول کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم، پورٹ کمیونٹی سسٹم، ٹریڈ انفارمیشن پورٹل وغیرہ یا اس سے منسلک کسی بھی نظام کو اپنے کسی بھی مجاز مقاصد کے لیے پھیلا سکتا ہے -ایس آراومیں کہاگیاہے معلومات کی آگہی کے لئے سرکاری ویب سائٹس، الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا، تحقیقی اشاعت خبروں کے ذریعے کی جاسکتی ہے جبکہ سرحد پار تجارت سے متعلق اعدادوشمار، عوامی پالیسی کا تجزیہ اور تشکیل کی اشاعت، عدالت، ٹریبونل یا کسی دوسرے ملکی یا بین الاقوامی ثالثی فورم کے سامنے یاحکومتی ایجنسیاں کے آپریشنل یا نفاذ کی ضروریات میں سے کسی کے حصول کے لیے جمع کراناشامل ہے، پاکستان سنگل ونڈوسسٹم سے کسی بھی معاہدے، عدالت کے حکم یا پاکستان سنگل ونڈوکی گورننگ کونسل کی اجازت کے تحت تجارتی ڈیٹا حاصل کرتے ہیں، موصول ہونے والے ڈیٹا کو رازدارانہ تصور کریں گے اور اسے شیئر نہ کریں گے ۔اگر کسی بھی تجارتی ڈیٹاافشاءکرنے کی کی ضرورت ہے وہ براہ راست یا بالواسطہ قانون کے مطابق مقامی، قومی یا بین الاقوامی ریگولیٹری یا قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی یا ایجنسی، ٹربیونل، عدالت کے ذریعہ تجارتی ڈیٹاجاری کرے ۔ کسٹمز، حکومی ایجنسیاں یا وفاقی یا صوبائی حکومت کے اداروں یا ان کے پاس رکھے گئے اور اس پر کارروائی کیے گئے ڈیٹا، ڈیٹا وصول کنندہ کو مستعدی سے کام لینا چاہیے اور پاکستان سنگل ونڈو کے تجارتی ڈیٹا کا کوئی بھی انکشاف کرنے سے پہلے فوری طور پر ایسے آپریٹنگ ادارے کو مطلع کریں۔ درآمدات اور برآمدات کا تجارتی ڈیٹا صرف مجاز سرکاری ایجنسیوں اور محکموں کے ساتھ اس طرح کی دیگر تنظیموں سے پیشگی تحریری منظوری حاصل کرنے کے بعد شیئر کیا جائے گا اور اسے عوامی طور پر پھیلا یا شائع یا غیر سرکاری اداروں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔آپریٹنگ ادارہ یا اس سے وابستہ افراد، تنظیمیں یا ادارے وغیرہ اس سلسلے میں پیشگی تحریری رضامندی حاصل کیے بغیر ان کے پاس موجود کسی ایسے ڈیٹا کو ظاہر نہیں کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button