Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کسٹمزحکام کی سرپرستی میں اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر، گاڑیاں نہ روکنے کے معاملات طے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزحکام (انفورسمنٹ کلکٹریٹ )کی سرپرستی میں کراچی میں ہونے والی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیاہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں نہ روکنے کے معاملات بھی طے پاگئے ہیں جس کے بعد اب اسمگلنگ کا دھندہ کھلے عام کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل ،ایرانی پروڈکٹ،چھالیہ اوردیگراشیاءکی اسمگلنگ کو نہ روکنے کے عوض 16کروڑروپے وصولی کی جاتی ہے اوریہ رقم چھالیہ کااسمگلرمبینہ طورپرکسٹمزافسران کو فراہم کرتاہے بعدازاں یہ تمام رقم اوپر تک کے افسران میں تقسیم کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ دودنوں کے انداریوسف گوٹھ ٹرمینل سے اسمگلنگ کا سامان لے جانے والی 150سے زائد گاڑیوں کا نہ روکنے کے لئے 6کروڑروپے ماہانہ کے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعدوہ150سے زائدگاڑیاں جن پراسمگلنگ کا سامان کراچی شہرکے مختلف علاقوں منتقل کیاجائے گاان کو محکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے نہیں روکاجائے گااوریہ تمام غیرقانونی دھندہ مبینہ طورپر کلکٹرپریونٹیوکی شہ پرکیاجارہاہے،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تفصیل نمبرکے ساتھ شائع کی جارہی ہیں جن کی انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی جانب سے نہیں روکاجائے گا اوراسمگلنگ آرام سے کرنے دی جائے گی۔

S.NO REG NO. CHASSIS NO.
1 KT-8326
2 KW-0689
3 KV-5869 414698
4 KW-2919 420151
5 KX-7801 451255
6 LA-6436 481307
7 AFR 482191
8 LA-8560 482009
9 AFR 482311
10 LA-6021 480104
11 KV-6565
12 KU-3821
13 KS-7026
14 KX-5229 450549
15 KX-2397 443282
16 KW-5018
17 KW-2082
18 KW-6759
19 KW-5589 431855
20 KS-8441 330681
21 KU-5969 395348
22 CR-3706 888999
23 KV-5209 414527
24 KX-2566 444008
25 KW-5093 427697
26 KV-9971 421961
27 KW-7741 437706
28 LA-8930 482560
29 KX-3437 446589
30 KW-8295 438638
31 KZ-1687 487763
32 LB-1671 484564
33 KW-7740 435961
34 KU-9761

 

35 KT-7003
36 KV-6234
37 KQ-0560
38 KU-8579 402433
39 KV-4890 416182
40 KY-6853 463888
41 KY-0290
42 KW-1249 425530
43 KY-4875 461126
44 LA-2867 430268
45 KY-2429 453342
46 KV-7014 417966
47 KY-8253 464081
48 KY-3367 461287
49 KU-8766 400196
50 KT-7840 356626
51 KX-2357 442924
52 KV-6368 415373
53 KY-2353 451210
54 KV-6807 415332
55 CV-3107 1011525
56 KX-4466 447789
57 KX-2442 444799
58 LB-2050 486374
59 LA-5465 474408
60 KW-3815 427432
61 LB-0045 483716
62 LB-1224 484514
63 KZ-4610 470592
64 KT-7910
65 KW-6276
66 KW-7027
67 KX-1228
68 KW-3368
69 KZ-0831
70 KX-7371

 

71 KP-2636
72 KD-0545
73 KM-2992
74 KY-9674
75 KS-9757
76 KW-3070
77 KY-3251 419819
78 2021 482314
79 KX-7902 444566
80 2021 483180
81 KX-7718 454668
82 KW-5120 432625
83 KX-7248 450525
84 KW-9017 438283
85 KX-1926
86 KW-9712
87 KX-9614
88 KW-2611
89 KU-6185
90 KY-2182
91 KY-1802
92 KV-6404
93 KV-3290
94 KX-4938
95 KW-8190
96 KX-8542 455823
97 KX-6984 452032
98 KW-8856 452319
99 KU-2398 458377
100 KX-0641 437480
101 KW-6589
102 KU-0694
103 KV-9814
104 KX-3094
105 KV-7299
106 KU-9693

 

107 LA-7047
108 LB-1673
109 KW-6463
110 KU-9681
111 KV-6509
112 KW-5776
113 LB-6413
114 KV-4064
115 KW-4942
116 KV-7616
117 KW-0621
118 KW-2705
119 KX-0262
120 KZ-3058
121 KZ-8324
122 KU-7158
123 KU-3237
124 KY-2962
125 LB-5762
126 LA-6203
127 LA-4936
128 KY-7908
129 KW-2295
130 KZ-8150
131 KX-4401 448619
132 KX-7783 450947
133 KX-1528 444475
134 KX-4731 449650
135 KW-4930 431224
136 KX-3188 448714
137 KW-3734 430221
138 KS-7875
139 LA-9073
140 KX-8116
141 KX-4846
142 KZ-9024
143 Kx 9200
144 Ky 9005
145 KE 8963
146 AWM 368
147 BNM 014
148 KW 9759
149 AYD 752
150 Kx-4757 ch-449139
151 Kw2951
152 Ky 1778
153 Kv 2887
154 BJX 210
155 LB..5381
156 KW-6702
157 KC-0417
S.NO REG NO. CHASSIS NO.
1 BCW-956
2 BKK-971
3 MN-2871
4 BEJ-120
5 BAP-701
6 AXS-433
7 AZA-653
8 BVK-425 NFBGN8520MR005851
9 BG-9674
10 AWZ-062
11 ASE-311
12 AVB-730
13 BH-1368
14 BDA-228 NZE170R-4020498

واضح رہے کہ چیف کلکٹرانفورسمنٹ کہنے کوایک ایماندارآفیسرہیں لیکن اسمگلنگ کا کالادھندہ ان کی ناک کے نیچے ہورہاہے جوان کی ایمانداری پر ایک سوالیہ نشان ہے،ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرانفورسمنٹ کواس کالے دھندے سے متعلق اطلاعات بھی فراہم کی گئیں تھیں لیکن ان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اوراسمگلنگ کا کالادھندہ بڑے زوروشورسے چل رہاہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاجارہاہے اس سلسلے میں ارباب اختیارنے چپ سادرکھی ہے جو کہ انتہائی تشوس ناک ہے،ذرائع کاکہناہے کہ اسمگلنگ کے باعث مقامی انڈسٹریزاورٹیکس دہندگان شدیداضطراب کا شکارہیں اورسوچ رہے ہیں یاتوملک کو چھوڑدیاجائے یااس اسمگلنگ کے اس منظم دھندے کا حصہ بن کرقومی خزانے کو اربوں روپے کا چونالگاناشروع کردیں،محکمہ کسٹمزاوردیگرسیکورٹی اداروں کو اسمگلنگ سے متعلق تمام معلومات ہونے کے باوجودکوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ ارباب اختیاراس کام میں برابرکے حصہ دارہیں لیکن اگران سے بات کی جائے توان سے زیادہ ایماندارکوئی شخص نہیں ہوتا۔اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد ممبرکسٹمزمکرم جاہ انصاری معاملے کی تحقیقات کرکے ملک دشمن عناصراوراسمگلنگ میں ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغازکیاجائے تاکہ اس ناسورسے ملک وقوم کونجات مل سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button