ایف بی آر کا سندھ اور بلوچستان کے ریونیوبورڈسے زمین وجائیدادکے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے سندھ اوربلوچستان کے ریونیوبورڈکے ساتھ ڈیٹاشیئرنگ کامعاہدہ کرلیاہے۔اس سلسلے میں ایف بی آرنے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انٹی گریشن کو فروغ دینے کے لئے بورڈ آف ریونیو سندھ کے ساتھ 19 اپریل، 2023 اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ساتھ 28 اپریل، 2023 کو ڈیٹا شیئرنگ معاہدے کرلیاہے۔تینوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین وجائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے جس سے ان علاقوں میں ٹیکس جمع کرنے میں مدد ملے گی۔
اسمگلنگ کے خلا ف کارروائیوں پرچیئرمین ایف بی آرعاصم احمدکو بریفنگ
کراچی میں معاہدہ پر بورڈ آف ریونیو حکومت سندھ کے ممبر آر اینڈ ایس سید احمد علی شاہ نے دستخط کئے جبکہ دوسرے معاہدے پر کوئٹہ میں بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے سینئر ممبر روشن علی شیخ نے دستخط کئے۔ دونوں معاہدوں میں ایف بی آر کی نمائندگی ممبر آئی ٹی عبدالماجد یوسفانی نے کی،ان معاہدوں کی رو سے آئی ٹی کی بنیاد پر جامع پلیٹ فارم تشکیل دیا جا سکے گا جس کی بدولت مستقبل میں خودکار طریقہ سے ڈیٹا کا تبادلہ ہو سکے گا۔ ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے اور ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے اپنے آئی ٹی سسٹم کو مختلف صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ منسلک کرکے تھرڈ پارٹی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لئے صوبائی محکمہ جات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کئے جا چکے ہیں جن سے قیمتی ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے