سیاحوں کے لئے گاڑیوں کی عارضی درآمدکے قوانین مزید سخت
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سیاحوں کے لئے گاڑیوں کی عارضی درآمدکے قوانین مزید سخت کردیئے ہیں جس کے لئے ایف بی آرکی جانب سے ایک ترمیمی ایس آراو533جاری کیاگیاہے جس کا مقصدغیرملکیوں اورتارکین وط ن کی جانب سے گاڑیوں کی عارضی درآمدکے غلط استعمال کو روکناہے۔نئے قوانین کے تحت سیاحوں کے لئے کاردرآمدکرنے کی سہولت کے استعمال کی نگرانی اورکنٹرول کے لئے متعدداقدامات متعارف کروائے گئے ہیں ،قوانین میں اہم تبدیلیوں میں سیاحوں کی وضاحت کواپ ڈیٹ کیاگیاہے جس میںیہ واضح کیاگیاہے کہ عارضی کارکی درآمدکرنے والے افراداس کے اہل ہیں اورکون اہل نہیں ہے جبکہ ماضی میں سیاحوں کے لئے گاڑیوں کی عارضی درآمدکی سہولت کاغلط استعمال کیاگیااس وجہ سے ایس آراومیں سیاحوں کی جانب سے گاڑیوں کی عارضی درآمدکی زیادہ وضاحت فراہم کی گئی ہے اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ گاڑیوں کی عارضی درآمدسے سیاحوں فائدہ اٹھاسکیں۔ایس آراوکے تحت ترمیم شدہ قوانین میں ایسی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جو پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو کارنیٹ سے متعلق معلومات کو زیادہ مو¿ثر طریقے سے مانیٹر کرنے کے قابل بنائے گی۔ کسٹمز حکام کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو زیادہ قریب سے ٹریک کرنے کی اجازت دے گا، جس سے کارنیٹ سسٹم کے غلط استعمال کا پتہ لگانا آسان ہو جائے گا۔نئے قوانین کے ذریعے متعارف کرائی گئی ایک اور اہم تبدیلی کارنیٹ سہولت استعمال کرنے والے ہر سیاح کے پاسپورٹ سے متعلقہ کارکے دستاویزات کومنسلک کیاجائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور کارنیٹ سسٹم کے تحت درآمد کی گئی گاڑیوں کے درمیان مناسب مفاہمت ہو۔نئے قوانین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیاحوں کے لئے درآمدکی جانے والی گاڑیوں کے استعمال کی نگرانی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ دونوں ایجنسیوں کے درمیان یہ قریبی رابطہ سیکورٹی میں اضافہ ہوگا، جس سے کارنیٹ سہولیات کا غلط استعمال کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔نئے قوانین ایک خوش آئند پیش رفت ہیں، کیونکہ ان سے کارنیٹ سہولیات کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ نظام صرف وہی لوگ استعمال کریں جو ایسا کرنے کے حقدار ہیں۔ کارنیٹ کے استعمال کی نگرانی کے لیے نئے اقدامات کو شامل کرکے اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان میں کارنیٹ سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔