انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کااسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن ،79کروڑ مالیت کاڈیزل اوردیگراشیاءضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ نے متعددکارروائیوں کے دوران 79کروڑسے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل سمیت خشک دودھ،چینی ،پلاسٹک بیٹ، سگریٹ، صابن ، کاسمیٹکس، ٹائز، چاکلیٹ اورغیرملکی کپڑااوراسمگل گاڑیاںضبط کرکے ملزمان کے خلاف پانچ الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اس ضمن کلکٹریٹ انفورسمنٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقادکیاگیاجس کی صدارت کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم نے کی اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرامان اللہ ترین، ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپر،ڈپٹی کلکٹرطارق حسین اورسپرنٹنڈنٹ دانش کلیم،سینئرپرنٹیوآفیسررضی الرحمن ،پریونٹیو آفیسرطارق محمودبھی موجودتھے۔کلکٹرعامرتھیم نے انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے ایک منظم نیت ورک کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاہے جو ایرانی ڈیزل اورپیٹرول کی اسمگلنگ میںملوث ہے ۔انہوں نے کہاکہ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے کم افرادی قوت کے ساتھ گذشتہ 20دنوں کے دوران متعددکارروائیاں کیں جس میں پاکستان میں کی جانے والی ایرانی ڈیزل اورپیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے کےلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے اورایرانی ڈیزل اورپیٹرول کو چھپانے کے نئے طریقہ کارکاپتہ لگاتے ہوئے 14آئل ٹینکرزکو روکر2لاکھ62ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اورپیٹرول ضبط کیا گیا جبکہ 21نان کسٹمزپیڈلگژری گاڑیاں پکڑیں جن کی مالیت 20کروڑ90لاکھ روپے بتائی، کلکٹرنے بتایاکہ ضروری اشیاءکی نقل وحرکت کے لئے نگرانی کو مزید سخت کردیاگیاہے جس کے نتیجے میں بسوں کے خفیہ خانوںمیںچھپائی گئی چینی برآمدکرکے ضبط کی گئی ،کلکٹرعامرتھیم کا کہناہے کہ وہ پاکستان کے سرحدی علاقوں تک اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت ناموںکی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ ہرقسم کی اسمگلنگ کو روکاجاسکے۔