انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ، انڈین گٹکااوردیگرسامان ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انسداداسمگلنگ مہم میں بڑے پیمانے پر کارروائیوںمیں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلنگ اشیاءضبط کیں۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم کو خفیہ اطلاعات پر ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم، پریونٹیوآفیسرزطارق محمود،طیب اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے غیرقانونی تجارت اوراسمگلنگ میںملوث عناصرکے خلاف سخت نگرانی شروع کی گئی جس پر اینٹی اسگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوںکے دوران 2کروڑ84لاکھ 71ہزارمالیت کی 1850کلوگرام ایفاٹامائین،دوکروڑ7لاکھ77ہزارمالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹس،12لاکھ 50ہزارمالیت کا ایرانی ڈیزل ،9لاکھ 90ہزارمالیت کا انڈین گٹکا،28لاکھ85ہزارمالیت کی چھالیہ،شیشہ فلیور،ویپ فلیور،سگریٹ فلیور اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔