Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

بانڈڈویئرہاﺅسزمیں رکھے درآمدی کنسائمنٹس کی تجدیدمیں تاخیری حربوں کا استعمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانڈڈویئرہاﺅسزمیں رکھے درآمدی کنسائمنٹس کی تجدیدمیں ایسٹ اور ایس اے پی ٹی کلکٹریٹس میں تعینات کسٹمزافسران میں شامل اپریزنگ آفیسرزحماد اورسمیع اللہ کی جانب سے تاخیری حربوں کا استعمال کیاجارہاہے جس کے باعث درآمدکنندگان میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کومختلف وجوہات کی بناپربانڈڈویئرہاﺅس میں محکمہ کسٹمزکی اجازت سے رکھوادیاجاتاہے جس کی معیادایک ماہ ہوتی ہے اورایک ماہ کے بعد بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے سامان کی تجدیدکی جاتی ہے اورتجدید کے بعد درآمدکنندگان بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کی جاتی ہے، لیکن ایسٹ ور ایس اے پی ٹی کلکٹریٹس میں تعینات اپریزنگ آفیسرزحماداورسمیع اللہ کنسائمنٹس کی تجدید کے لئے بانڈڈویئرہاﺅسزجانے کے لئے تاخیری حربوں کااستعمال کرکے درآمدکنندگان کو پریشان کررہے ہیں جس کے باعث محکمہ کسٹمزکوڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی سے محروم کیاجارہاہے جبکہ اس وقت ایف بی آرکو محصولات کی کمی کاسامناہے لیکن مذکورہ افسران اپنے 10سے 15ہزارروپے کی خاطرایف بی آرکو محصولات سے محروم کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button