کسٹمزانٹیلی جنس کاملک بھرمیں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن ،30کروڑمالیت کے سگریٹ ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے گذشتہ دس یوم کے دوران 30کروڑسے زائد مالیت کے اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ ضبط کرلئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی رہنمائی اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس جناب فیض احمد چدھڑ کی براہ راست نگرانی میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے ملک گیر آپریشن کے دوان 30کروڑ30لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ قبضے میں لے لی۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑی کارروائی بلوچستان کے علاقوں میںکی گئی جہاں کسٹمزانٹیلی جنس نے 11کروڑ42لاکھ مالیت کے مختلف برانڈکے42لاکھ80ہزارسگریٹ ضبط کئے جبکہ صوبہ سندھ میں آٹھ کارروائیوںکے دوران6کروڑ97لاکھ مالیت کے اعلیٰ برانڈکے14لاکھ20ہزارسگریٹ اپنے قبضے میںلیے،اسی طرح پنجاب میںکسٹمزانٹیلی جنس نے مختلف کارروائیوںمیں 7کروڑ53لاکھ مالیت کے13لاکھ94ہزارسگریٹ ،جبکہ کے پی کے میں 4کروڑ39لاکھ مالیت کے 11لاکھ55ہزارسگریٹ پکڑے گئے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب32کروڑ40لاکھ مالیت کے تین کروڑ39لاکھ94ہزاراسمگل شدہ دسگریٹ ضبط کئے ۔ اس سلسلے میںچیئرمین ایف بی آرعاصم اورڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد چدھڑنے کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، کوئٹہ ،ملتان، گوادر،حیدرآباد،لاہور،راولپنڈی اورپشاورکے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امرکا اظہارکیاکہ افرادی قوت ،وسائل اورلاجسٹکس کی کمی کے باوجود کسٹمزانٹیلی جنس اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے موثرطریقے سے کوششیں کررہی ہے