سفارتی کنسائمنٹ کی آڑمیں آٹھ کروڑکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سفارتخانے کے کنسائمنٹ کی آڑمیں کروڑوں روپے کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کو پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ناکام بناتے ہوئے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز شمس ٹریدنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ایک گرفتارملزم کا عدالت سے ریمانڈبھی حاصل کرلیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق کلکٹرپورٹ قاسم جمیل ناصرکو خفیہ اطلاع ملی کہ سفارتخانہ کے کنسائمنٹ کے نام پر شراب کی اسمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرکی جانب سے پورٹ قاسم کی شعبہ آراینڈڈی کو ہدایت کی گئی جس پرڈپٹی کلکٹر آدرش جواہر نے پرنسپل اپریزر عمران گل، محمد بلال اور تفتیشی افسر نجیب عابد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے دستاویزات میںکا مشاہدہ کیاکنسائمنٹ میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا۔جس پر کلکٹریٹ نے ایف بی آر کو خط لکھا کہ وہ وزارت خارجہ کے ذریعے سفارت خانے سے رابطہ کرے تاکہ کنسائنمنٹ کے مشترکہ معائنہ کے لیے سفارت خانے کے نمائندے کی تعیناتی کی جائے تاہم سفارت خانے نے زیر حراست کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہارکیاجس کے بعد کنٹینر کی جانچ پڑتال کی گئی اور معلوم یہ ہوا کہ گھریلو سامان کے بجائے مختلف اقسام کی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ہیں جس کی مالیت آٹھ کروڑ 48 لاکھ80 ہزار روپے ہے،پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے اس ضمن میںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیااورعدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے جبکہ شراب کی اسمگلنگ میںملوث دیگرملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔سفارت خانے نے یہ بھی بتایا کہ مستثنیٰ سرٹیفکیٹ کے تحت مطلوبہ سامان ایس اے پی ٹی ٹرمینل سے 27جون2023 کوکلیئرہوکرموصول ہوچکاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے جعلی دستاویزات بناکرشراب اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گرفتارملزم وسیم احمدعباسی اوردیگرنے تفتیش کے دران جرم کا ارتکاب کیاہے کہ انہوں نے شراب کی اسمگلنگ کے لئے غیرقانونی طریقہ کاراختیارکیا