Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar
کسٹمزانفورسمنٹ کاچھاپہ کروڑں روپے مالیت کے لیب ٹاپ،موبائل فونز اور ایل سی ڈی ضبط
- کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کارروائی کرتے ہوئے14کروڑسے زائد مالیت کے موبائل فونز،لیب ٹاپ سمیت غیر ملکی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ 2 کنٹینرز جن میں بھاری تعداد میں غیر ملکی اسمگلڈ اشیاء ان کو نورس چورنگی سائٹ ایریا کے قریب سے دوسرے ٹرکوں کے ذریعہ اندرون ملک /شہر منتقل کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر اینٹی اسمگلنگ کی سربراہی میں اے ایس او کے افسران اور عملہ نے نورس چورنگی سائٹ ایریا پر پہنچے تو وہاں پر اسمگلڈ اشیاء کنٹینرز سے دو ٹرکوں پر منتقل کی جارہیں تھیں جب ان اشیاء کے قانونی درآمدی کاغذات پیش کرنے کا کہا گیا تو ٹرک ڈرائیور نے جو کاغذات پیش کئے گئے تو ان کاغذات میں ان اشیاء کو آئرن اسٹیل ظاھر کیا گیا تھا کاغذات اور اشیاء میں مماثلت نہ ہونے پر تمام اشیاء بمعہ دونوں ٹرک اپنی تحویل میں لے کر اے ایس او ہیڈکوارٹر گھاس بندر منتقل کر کے تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران دونوں کنٹینروں سے 255 موبائل فونز، 1500 لیپ ٹاپ،1200 موبائل ٹیبلیٹس،مختلف اقسام اور سائز کے 25ایل سی ڈیز،1250 الیکٹرونک سگریٹ اور فلیور, 100 کارٹنز صابن برآمدہوئیں جن کی مالیت14 کروڑ 33 لاکھ روپے اور پکڑی جانے پر8کروڑ44لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز عائدہوتے ہیں۔محکمہ کسٹمز نے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔