Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمز انفورسمنٹ کی کامیاب کارروائی بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا ضبط

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے غیر ملکی کپڑا اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بناکرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ کوئٹہ سے بذریعہ ٹرالر غیر ملکی کپڑا اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر اے ایس او پر کے موچکو چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں اور بلوچستان سے آنے والے ٹرک/ ٹرالرز کی سادہ لباس میں افسران اور عملہ نے خصوصی نگرانی کی تاہم چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے ٹرکس/ ٹرالرز کی چیکنگ کے دوران گزشتہ رات چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے کوئٹہ سے آنے ٹرالر کو رکنے کا اشارہ کیا اور ٹرالر کو رکنے پر اس کی جانچ پڑتال کی تو ٹرالر میں بھاری مقدار میں پولیئسٹر کپڑابرآمدہوا کپڑے کے قانونی درآمدسے متعلق کاغذات کے بارے میں ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو ڈرائیور نے کاغذات پیش کئے جو کہ اس کپڑے سے مماثلت نہیں رکھتے تھے اس بنا پر کسٹمز کے عملے نے کپڑا جس کا وزن 7700 کلو گرام ہے اور مالیت دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرالر کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔محکمہ کسٹمز نے ضبط شدہ کپڑا اپنی تحویل میں لے کرکسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button