عارضی کسٹمزایجنٹس لائسنس کی مدت دوسال کرنے پرممبرکسٹمزراضی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممبرکسٹمززیباحئی نے کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کی مدت چھ ماہ سے بڑھاکردوسال کرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرارشدخورشیدنے بتایاکہ گذشتہ روزکسٹمزہاﺅس کراچی میںممبرکسٹمززیباحئی کوآگاہ کیاگیاکہ کسٹمز ایجنٹ کے لائسنس کے امتحانات ڈی جی ٹی آرکے ذریعے نہیں کرائے جا رہے ہیں اور لائسنسنگ کلکٹریٹ کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کی اجراءکررہاہے اورعارضی لائسنس کی ہرچھ ماہ بعدتجدیدکی جاتی ہے اسی لئے کئی سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عارضی لائسنس مستقل نہیںکیاگیا،کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرارشدخورشیدنے ممبرکسٹمززیباحئی سے درخواست کی ہے کہ ان عارضی لائسنسوں کے لیے جلد از جلد امتحان کا اہتمام کریں اور ان عارضی لائسنسوں کو حتمی شکل دیں اور اس وقت تک تمام عارضی لائسنسوں کی تجدیدایک مرتبہ چھ ماہ کرنے تجدیدکی مدت کو دوسال کیاجائے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے تجویزدی گئی کہ ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ میں افسران کی افرادی قو ت میں اضافہ کیاجائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل تیزی سے ہوجائے۔ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ کو عملے کو کسٹمز ہاو¿س، کراچی میں منتقل ہونا ضروری ہے کیونکہ ایس اے پی ٹی تک رسائی کی واحد سڑک مسلسل بھیڑ ہے، اور سڑک کی حالات انتہائی خراب ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں اور یہ تمام عوامل کارگو کلیئرنس میں غیرضروری تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ اگر کلکٹریٹ کو کسٹم ہاو¿س، کراچی میں منتقل کیا جائے تو یہ تمام متعلقہ فریقوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے ممبرکسٹمزسے درخواست کی کہ ویبوک سسٹم میں اصلاحات اور آٹومیشن کے ذریعے تمام غیر ضروری پابندیوں کو ہٹا دیا جائے، تاکہ صارف پی ایس ڈبلوکی ای-سرٹیفیکیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ارشدخورشیدنے بتایاکہ ایسوسی ایشن نے ایف آئی آرسے متعلق اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ممبرکسٹمزسے درخواست کی کہ کسٹمزکی سے درج کی جانے والی ایف آئی آرزمیں کسٹمزایجنٹس کا نام شامل کرنے سے قبل ایک جامع تحقیقات کرنی چاہئے اگرکسٹم ایجنٹ واقعی کسی غلط کام میں ملوث ہے تواس کا نام ایف آئی آرمیں شامل کیاجائے