Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar
کراچی ایئرپورٹ سے گولہ بارود کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گولہ بارودکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والے ایک مسافرکوشک کی بنیادپر کسٹم اسٹاف نے اس کے سامان کی مکمل جسمانی جانچ کے لیے روکااورجانچ پڑتال پر اس کے سامان سے ایک میگزین کے ساتھ (9mm)کی 27 گولیاں برآمد ہوئیں،حیرت کی بات یہ ہے کہ مسافر کسی طرح اے ایس ایف ا سکینر اور سیکیورٹی سے کلیئر ہونے کا انتظام کرچکا تھا،مسافرکو گرفتارکرکے قانون کے مطابق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔