Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

بوسٹن انجکشن کی بھاری مقدارپکڑی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے روزانہ بنیادوں پر جاری کوششوں اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی شہر بھر میں انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارراوایوں کا تسلسل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او محمد رضا نقوی کی سربراہی میں گڈاپ ٹاون کراچی میں قائم گودام پرکامیاب چھاپہ مارکرایک کروڑ60لاکھ مالیت کے4700 اسمگل شدہ ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمد کر کے ضبط کئے ہیں ،واضح رہے کہ بوسٹن انجکشن گائے بھینسوں کو اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگائے جاتے ہیں جس سے گائے بھینسوں کی صحت کو نقصان پہنچتا ہے اور ان سے حاصل کردہ دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ھے جو کہ خطرناک/ مہلک بیماریوں کا سبب بنتاہے،ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزنے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرے ان کے خلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے اورملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button