Breaking NewsEham Khabar

 حکومتی حکام نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی تجاویزکی مکمل حمایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گودارپورٹ اتھارٹی اورمیری ٹائم افیئرزکی وزارت نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی تجاویز کی مکمل تائیداورحمایت کرتے ہوئے اس پرعمل درآمدکی یقین دہانی کروائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے گوادرپورٹ اتھارٹی اورمیری ٹائم افیئرزکی وزارت کومختلف تجاویز پیش کی جس میںگوادر پورٹ پر سرگرمیوں کو بڑھانے ، کراچی پورٹ، پورٹ بن قاسم، اور گوادر کے درمیان بانڈڈ/نان بانڈڈ کنسائنمنٹس کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے فیڈر ویسل سروسز کا آغاز کرنے کے لئے کہاگیاہے اور پورٹ قاسم سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور کے پی ٹی سے گوادر پورٹ تک فیری سروس متعارف کرانے سے سفری کارکردگی میں نمایاں بہتری آسکتی ہے اور تجارتی آپریشنز پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے، جہازوں کی مرمت کے لیے گوادر پورٹ کے قریب ڈرائی ڈاکس کے قیام سے زیادہ ریونیو کمانے اور گوادر میں بندرگاہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بناناسے گاڑیوں کے ذریعے نقل وحمل کرنے والوں کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی نقل و حمل کے تجربے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button