Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے ایڈمن پول سے افسران کے تبادلے کر کے نئی تعیناتیاں کر دیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس میں کچھ افسران کو ایڈمن پول سے ہٹا دیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے افسران کو توہین عدالت کی کارروائی میں طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ16اور17کے کے پانچ افسران میں شامل سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی، انٹیلی جنس افسران شبیر احمد اور ضیاءالرحمن کو چیف آف ایف بی آر (کسٹمز آپریشنز) کے دفتر میں تعینات ہیںاورانٹیلی جنس افسران حامد حبیب اور محمد حنیف کرد سیکرٹری (لیگل کسٹمز) ایف بی آر میں تعینات ہیں۔ایف بی آر نے من گھڑت انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر بڑی تعداد میں کسٹمز اور آئی آر ایس افسران کو ایڈمن پول میں منتقل کیا تھا۔ ایڈمن پول میں تبادلے کیے گئے افسران نے تبادلوں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق ارشاد شاہ کا تبادلہ ایڈمن پول کردیاگیاتھاجس پر ارشاد شاہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے جواب میں، مورخہ 01 جولائی 2024 کو سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمن پول میں ان کے تبادلے پر روک دیاگیا اور سماعت 15 اگست 2024 کو مقرر کرتے ہوئے کہاکہ ارشادشاہ15 اگست 2024تک اپنی موجودہ حیثیت میں برقرار رہیں گے لیکن ارشادشاہ اپنے عہدے پر بحال نہیں ہوئے۔ جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست کے ساتھ عدالت سے رجوع کیااور30 جولائی 2024 کے ایک حکم نامے میں، سندھ ہائی کورٹ نے کسٹمزانٹیلی جنس ڈائریکٹرکراچی ،ایڈیشنل ڈائریکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹر کو 15.8.2024 کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button