افغان کنٹینرزکیس میں مزید افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی تیاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی رپورٹ پر ممبرکسٹمزجوادآغاسمیت دیگرافسران کو ان کے عہدے سے ہٹاکرتحقیقات شروع کرتے ہوئے کیس کو ایف آئی کے سپردکردیاگیاہے جبکہ 350کنٹینرزکی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوثمزید دوکلکٹر،ایڈیشنل کلکٹرزسمیت دیگر افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں تاکہ ان کوبھی سے تفتیش کا آغازکیاجاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ایکش لیتے ہوئے اسمگلنگ میںملوث افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ طورخم پر آنے والے پاکستان کے مال کی ڈیوٹی میں ہیرا پھیری ہوتی تھی اور کنٹینرز کی جانچ بھی غلط کی جاتی تھی جس کی آڑ میں پاکستان میں اسمگلنگ بڑھتی تھی اور اسمگل شدہ اشیاء پاکستان کی منڈیوں میں پہنچنے سے ہماری صنعت ڈوبتی اور لوگ روزگار سے محروم ہوتے تھے۔
Afghan Container Scheme More Customs Officers including Collectors Additional Collectors and other Officers will remove from Their Services