بیڈشیٹ کے برآمدی کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے برآمدکئے جانےو الے بیڈشیٹ کے کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کے مطابق فیصل آبادڈرائی پورٹ سے کلیئرکئے جانےو الے بیڈشیٹ کا کنسائمنٹ جو پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے نارتھ امریکہ برآمدکیاجاناتھاتاہم اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بیٹ شیٹ کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توبیٹ شیٹ کی پیکنگ میں انتہائی مہارت کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کی 8کلوگرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ برآمدکنندہ میسرزاے اے آرگروپس فیصل آبادنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزخالد ایجنسی فیصل آبادکے ساتھ مل کربیڈشیٹ کے کنسائمٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی 8کلوگرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ANF seize Huge Quantity of Heroin at Port Qasim from Bed Sheet Export Consignment