انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی،13کروڑوں سے زائدمالیت کا انڈین گٹکااورچھالیہ ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انسداداسمگلنگ مہم کو جاری رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیادپر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عامرتھیم کو خفیہ اطلاعات پر ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپرکی سربراہی میںسینئرپریونٹیوآفیسرزطارق محمود،طیب اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے غیرقانونی تجارت اوراسمگلنگ میںملوث عناصرکے خلاف سخت نگرانی کرتے ہوئے 13کروڑسے زائد مالیت کاانڈین گٹکا،چھالیہ، ایرنی ڈیزل ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آرکے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مذکورہ ٹیم نے ہارون آبادسائٹ ایریامیں قائم میسرزاے ایچ میٹل انڈسٹریزپر چھاپہ مارکرفیکٹری کی تلاشی لی توفیکٹری سے 23لاکھ97لاکھ مالیت کی 3630کلوگرام چھالیہ ، اور13کروڑ31لاکھ مالیت کاانڈین گٹکابرآمدہواجیسے قبضے میں لےھ کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔