نمک کی آڑمیں دبئی کی جانے والی ہیروئن کی اسمگلنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپور´ٹ کلکٹریٹ اورانفورسمنٹ کلکٹریٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران نمک کے کنسائمنٹ میں دبئی اسمگل کی جانے والی 23کروڑمالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹریعقوب ماکو کواطلاع ملی کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے نمک کے کنسائمنٹ میں ہیروئن کی بھاری مقداردبئی اسمگل کی جاری ہے جس پر ایکسپورٹ اورانفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کی سربراہی میں ایڈیشنل کلکٹراحسان اللہ شاہ اورکراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات ایگزامینیشن افسران گرین چینل کے ذریعے نمک کے ایک کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تونمک کے برآمدکنٹینرسے 23کروڑمالیت کی 23کلوگرام ایمفیٹامائن / ہیروئن برآمدہوئی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے اس سلسلے میں دوملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے