برآمدکنندگان کوڈی ٹی آرای سے آگاہی کے لئے سیمینارکاانعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے برآمدکنندگان کوڈی ٹی آرای سے آگاہی کے لئے ایک سیمینارمنعقدکیاگیاجس میں سوسے زائد برآمدی یونٹ کے نمائندوںنے شرکت کی۔اس موقع پر کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایکسپورٹ کراچی امتیازاحمدشیخ ،اورایڈیشنل کلکٹرانجینئرحبیب احمدنے ڈی ٹی آرای اسکیم پربرآمدکنندگان کو تفصیل سے اس کے فائدے بتائے اوربرآمدکنندگان کو آگاہ کیاگیاکہ اس اسکیم کے تحت خودکارطریقے سے ڈیوٹی ڈرابیک کے کلیم داخل کئے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر کلکٹرایکسپورٹ پورٹ قاسم سید فواد علی شاہ کاکہناتھاکہ حال ہی میںبرآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے جبکہ ڈائریکٹرریفارمس اینڈآٹومیشن ثناءاللہ ابڑونے آٹومیشن کے حوالے سے برآمدکنندگان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔چیف کلکٹرانفورسمنٹ ساﺅتھ سیف الدین جونیجونے برآمدکنندگان کویقین دہانی کروائی کہ برآمدکنندگان کو ڈی ٹی آرای اسکیم کے حوالے سے پیداہونے والی مشکلات دورکردی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوںنے ایک فوکل پرسن کو بھی نامزدکیااورکہاکہ ڈی ٹی آرای اسکیم ایف بی آرکی ان کاوشوں میں سے ایک ہے جس کامقصدبرآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرناہے جس سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ ملک میں لایاجاسکے گا۔