Eham Khabar

پشاورزلمی کے ساتھ پہلاسال ہے ،کوشش کروںگا اچھی کرکٹ کھیلوں اورپشاورزلمی کو جیت سے ہمکنارکروں،بابراعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چھ سال سے میں کراچی کنگزکی نمائندگی کی ہے ایک مرتبہ اسلام آبادیونائٹیڈکی جانب سے کھیلاتھااب میں پشاورزلمی کی نمائندگی کررہاہوں انہوں نے کہاکہ گذشتہ سات سال کے دوران پاکستان سپرلیگ کھیلنے میں بہت مزاآیااوراس سال بھی پاکستان سپرلیگ اچھے اندازمیں کھیلی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ پی ایس ایل پوری دنیامیں دیکھی جاتی ہے اوراس میں دنیابھرسے بڑے بڑے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میراپشاورزلمی کے ساتھ پہلاسال ہے اورمیںکوشش کروںگاکہ اچھی کرکٹ کھیلوں اورپشاورزلمی کو جیت سے ہمکنارکروں۔ایک سوال کے جواب میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں پیپرپر توبہت اچھی ہیں لیکن گرﺅنڈمیں جو ٹیم اچھاکھیلے کی وہ ہی جیتے گی کل ہمارامیچ کراچی کنگ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ دوران پریکٹس کچھ نئے شاٹس کھیل رہاہوں ان پر اعتمادہوگاتوان کو پی ایس ایل کے میچوںمیں استعمال کروں گالیکن جو میرانیچرل کھیل ہے اس پر زیادہ عمل کروں گاانہوںنے کہا کرکٹ بہت زیادہ فاسٹ ہوگئی ہے اس لئے اس میں کچھ نیاکرناہوتاہے ۔اس اورسوال کے جواب میں بابراعظم نے کہاکہ پی ایس ایل سے ہرسال نئے کھلاڑی ملتے ہیںاس میںکبھی بولرتوکبھی اچھے بیٹرملتے ہیںاورکچھ کھلاڑیوں پر نظرہے کہ یہ کھلاڑی آگے چل کرپاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button