Exclusive Reports
افسران کی سرپرستی میں کیماڑی پر قائم کسٹمز ویئرہاؤس سے چھالیہ اورکپڑاچوری ہونے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی پر قائم محکمہ کسٹمزکے ویئرہاؤس سے لاکھوں ر وپے کی اسمگل چھالیہ اورکپڑاروزانہ کی بنیادپر چوری کیاجارہے جبکہ محکمہ کسٹمزکے افسران نے آنکھیں بندکی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزکی جانب سے پکڑی جانے والی اسمگل چھالیہ اورکپڑامحکمہ کسٹمزکے ویئرہاؤسزمیں رکھی جاتی ہیں جو گودام سے چوری ہورکرمارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں۔ذرائع نے بتایاکیماڑی پر قائم ایک گودام سے اسمگلروں کے مسلح افرادکسٹمزافسران کی سرپرستی میں کسٹمزویئرہاؤس سے چھالیہ اورپکڑی چوری کرتے ہیں واضح رہے کہ گوداموں پر محکمہ کسٹمزکی جانب سے افسران واہلکاروں کو تعینات کیاجاتاہے جو سامان کی نگرانی کرتے ہیں لیکن یہ افسران واہلکارسامان کی نگرانی کے بجائے چھالیہ اورپکڑاچوری کرنے میں اسمگروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔